6

چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر پیدل کربلا مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی

  • News cod : 37542
  • 30 آگوست 2022 - 16:59
چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر پیدل کربلا مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی
آستان قدس رضوی جو کہ ہر سال سرحدی مقامات اور پیدل سفر کرنے والے زائرین کے راستوں پرموکب لگا کر زائرین کی میزبانی میں شریک ہوتا ہے اس سال اس کی جانب سے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعہ عام افراد اور امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے بھی زائرین کی میزبانی میں شریک ہو سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز، آستان قدس رضوی کی جانب سےچہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پیدل مشرف ہونے والے زائرین کے لئے ’’سقائے اربعین ‘‘ کے زیر عنوان پانی کی سبیل کی عوامی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ حضرت امام رضا(ع) کے خادموں اور عوام کی تعاون سے ان زائرین کی میزبانی کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔
آستان قدس رضوی جو کہ ہر سال سرحدی مقامات اور پیدل سفر کرنے والے زائرین کے راستوں پرموکب لگا کر زائرین کی میزبانی میں شریک ہوتا ہے اس سال اس کی جانب سے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعہ عام افراد اور امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے بھی زائرین کی میزبانی میں شریک ہو سکتے ہیں۔
پانی کی سبیل کی مہم کا یہ پلیٹ فارم ’’سقائے اربعین‘‘ کے عنوان سے تشکیل دیا گیا ہے ،تمام افراد اس مہم میں اپنی استطاعت کے مطابق رقم ادا کر کے چہلم امام حسین علیہ السلام کے پیدل زائرین کے لئے پانی فراہم کرنے کے اخراجات میں شرکت کر سکتے ہیں، مطلوبہ رقم سے پانی خرید کر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادموں کے توسط سے زائرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
پانی خریدنے کی اس مہم میں شرکت کے خواہشمند افراد سایٹ https://donate.razavi.ir کے ذریعہ آن لائن اپنے عطیات جمع کروا کر زائرین کی میزبانی میں شریک ہو سکتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37542