آستان قدس رضوی

08جولای
ڈاکٹر طالبی آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی ارگنائزیشن کے نئے سربراہ

ڈاکٹر طالبی آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی ارگنائزیشن کے نئے سربراہ

آپ علمی و عملی میدان میں درخشاں کارنامےکےحامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انقلابی اور ذمہ دار فرد ہیں اس لئے  آپ کو آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی  ارگنائزیشن کا نیا سربراہ مقرر کیا

12فوریه
کتاب “اندیشہ ھای کلامی شیخ طوسی” کی دوبارہ اشاعت

کتاب “اندیشہ ھای کلامی شیخ طوسی” کی دوبارہ اشاعت

اس کتاب میں امامیہ عقائد و کلام کی تاریخ پر اجمالی روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ متقدمین کے متکلموں کا تعارف بھی کرایا گيا ہے اور خود شیخ طوسی علیہ الرحمہ کی زندگی اور ان کے کلامی نظریات پر نگاہ ڈالی گئی ہے اور ساتھ ہی ان موضوعات کے ضمن میں کلام امامیہ پر بھی تجزیہ و تحلیل پیش کیا گیا ہے۔

06فوریه
کورونا کی وجہ سے امام رضا علیہ السلام کے حرم کو بند کرنا انتہائی سخت فیصلہ تھا، حجت الاسلام مروی

کورونا کی وجہ سے امام رضا علیہ السلام کے حرم کو بند کرنا انتہائی سخت فیصلہ تھا، حجت الاسلام مروی

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے کورونا کی وجہ سے حرم مطہر رضوی کے بند ہو جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کو بند کرنے کا فیصلہ بہت ہی سخت اور مشکل تھا ان کا کہنا تھا کہ تاریخی دستاویزات کی بنیاد پر کسی دور میں بھی حتی بہت بڑے بڑے اور تاریخی حادثات و واقعات کے باوجود امام علی رضا علیہ السلام کا حرم بند نہیں ہوا تھا لیکن لوگوں کی صحت وسلامتی کی حفاظت کی خاطر مجبوراً یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

27ژانویه
حرم امام رضا ؑ کی جانب سے “مزارات انٹَرنیشنل فوٹو گرافی فیسٹیول” کا اعلان، آخری تاریخ 28 فروری

حرم امام رضا ؑ کی جانب سے “مزارات انٹَرنیشنل فوٹو گرافی فیسٹیول” کا اعلان، آخری تاریخ 28 فروری

حجت الاسلام ذوالفقاری نے بتایا کہ کہ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد مزارات اور مقبروں کی شناخت کے علاوہ ان تہذیبی آثار کا اندراج اوران کی فن تعمیر،سماجی و ثقافتی تاثیر اور دنیا کے مؤثر ترین مقبروں کی انتظامیہ کے مابین بین الاقوامی یونین کا قیام ہے۔

19ژانویه
آستان قدس رضوی کو اسلامی و انقلابی امور چلانے میں دوسروں کے لئےنمونہ عمل ہونا چاہیے ، متولی حرم امام رضا (ع)

آستان قدس رضوی کو اسلامی و انقلابی امور چلانے میں دوسروں کے لئےنمونہ عمل ہونا چاہیے ، متولی حرم امام رضا (ع)

انہوں نے ، زیادہ سے زیادہ بہتری کے لئے تبدیلی کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ آستان قدس رضوی کی جامع پالیسیوں پر مکمل اور باریک بینی کے ساتھ عمل در آمد سے ، اس مقدس اور روحانی ادارے کی افادیت ، ادارے کے اندر باہمی تعاون اور زیادہ منظم طریقے سے کام میں بھی مدد ملے گي۔