8

کتاب “اندیشہ ھای کلامی شیخ طوسی” کی دوبارہ اشاعت

  • News cod : 10403
  • 12 فوریه 2021 - 12:43
کتاب “اندیشہ ھای کلامی شیخ طوسی” کی دوبارہ اشاعت
اس کتاب میں امامیہ عقائد و کلام کی تاریخ پر اجمالی روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ متقدمین کے متکلموں کا تعارف بھی کرایا گيا ہے اور خود شیخ طوسی علیہ الرحمہ کی زندگی اور ان کے کلامی نظریات پر نگاہ ڈالی گئی ہے اور ساتھ ہی ان موضوعات کے ضمن میں کلام امامیہ پر بھی تجزیہ و تحلیل پیش کیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق یہ بیش بہا کتاب 26 مقالوں پر مشتمل ہے، جن میں شیخ طوسی کے کلامی نظریات پر دقت نظر اور تفصیلی وضاحت کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کتاب میں امامیہ عقائد و کلام کی تاریخ پر اجمالی روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ متقدمین کے متکلموں کا تعارف بھی کرایا گيا ہے اور خود شیخ طوسی علیہ الرحمہ کی زندگی اور ان کے کلامی نظریات پر نگاہ ڈالی گئی ہے اور ساتھ ہی ان موضوعات کے ضمن میں کلام امامیہ پر بھی تجزیہ و تحلیل پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح “تفسیر تبیان” کے تحت شیخ طوسی کے کلامی نظریات کی وضاحت کے ساتھ تحلیل کے بعد توحید، صفات الہی، نبوت، امامت اوردیگر متعلقہ موضوعات پر شیخ طوسی کے کلامی اور عقائد پر مبنی افکار کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔

فرائض، ایمان، کفر، معاد یا قیامت، جبر و اختیار، امر بالمعروف و نہی عن المنکر، قاعدۂ لطف، بداء، غیبت و رجعت، اس کتاب کے دوسرے موضوعات ہیں جنھیں شیخ طوسی کے کلامی ن‍قطہ نظر سے پرکھا گیا ہے۔ اس کتاب کا ہر مقالہ گویا اس کتاب کا اصل باب ہے۔

اس کتاب کے مقالہ نویس؛ مرحوم ڈآکٹر یزدی مطلق (فاضل)، مرحوم محمد سلامی، عبدالعلى بہادرى، علیرضا ذاكرى، میرحسین ضیایى، احمد رزمخواه، على قربانى، عبدالكریم رضایى، سیدعباس مرتضوى، عبدالرحمن رضایى، سید محمّد مظفرى، حسن على زیدانلو اور هبة‏اللّه‏ نجفی ہیں جو رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کی فلسفہ و کلام اسلامی کی فیکلٹی کے موجودہ اور سابقہ محققوں میں سے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10403