16

لاہور میں علامہ سید صفدر نجفی کی برسی کی تقریب منعقد/پاکستان میں دینی مدارس کا قیام علامہ صفدر حسین نجفی کا کارنامہ ہے،مقریرین

  • News cod : 26133
  • 05 دسامبر 2021 - 10:27
لاہور میں علامہ سید صفدر نجفی کی برسی کی تقریب منعقد/پاکستان میں دینی مدارس کا قیام علامہ صفدر حسین نجفی کا کارنامہ ہے،مقریرین
مقررین نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کا قیام علامہ صفدر حسین نجفی کا کارنامہ ہے جبکہ قوم کو سنے سنائے دین کی بجائے فکری و نظریاتی دین کی طرف بھی انہوں نے ہی راغب کیا اور پاکستان میں کتاب بینی کو فروغ دیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،لاہور کی محمدی مسجد میں مفسر قرآن، ممتاز عالم دین علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار سے علامہ محمد افضل حیدری، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر گیلانی، سید نثار علی ترمذی، انجم رضا عابدی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی، افسر رضا خان، احمد رضا خان سمیت دیگر رہنماوں اور عمائدین نے شرکت کی۔ مقررین علامہ سید صفدر حسین نجفی کی ملی خدمات اور قرآنیات کے فروغ میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کا قیام علامہ صفدر حسین نجفی کا کارنامہ ہے جبکہ قوم کو سنے سنائے دین کی بجائے فکری و نظریاتی دین کی طرف بھی انہوں نے ہی راغب کیا اور پاکستان میں کتاب بینی کو فروغ دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26133