17

امریکا و استعماری قوتیں تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کو ختم کرنا چاہتی ہیں، متحدہ علماء محاذ

  • News cod : 26227
  • 08 دسامبر 2021 - 11:02
امریکا و استعماری قوتیں تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کو ختم کرنا چاہتی ہیں، متحدہ علماء محاذ
علماء نے کہا کہ فلسطین و کشمیر پر اسرائیلی و بھارتی انسانیت سوز وحشیانہ مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتے۔ مظالم کے خاتمے اور آزادی تک مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

وفاق ٹائمز، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے حماس پر امریکی پابندی کے خلاف رابطہ مہم کے سلسلے میں محاذ کے نائب صدر خطیب اہل بیت علامہ علی کرار نقوی سے ان کی رہائش گاہ عباس ٹاؤن میں ملاقات کی۔ مولانا انصاری اور علامہ نقوی نے باہمی گفتگو میں قبلہ اول بیت المقدس کی حامی و محافظ حماس پر امریکی ظالمانہ، غیر مصنفانہ، اشتعال انگیز پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا و استعماری قوتیں تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کو ختم کرنا چاہتی ہیں، پاکستان سمیت مسلم حکمران حماس پر امریکی ناروا پابندیوں کو مسترد کردیں اور قبلہ اول بیت المقدس فلسطین و جنت نظیر کشمیر کی آزادی، خودمختاری، بحالی و آبادکاری کیلئے اخوت و وحدت اسلامی کے جذبے سے موثر وجرأت مندانہ کردار ادا کریں۔

علماء نے کہا کہ فلسطین و کشمیر پر اسرائیلی و بھارتی انسانیت سوز وحشیانہ مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتے۔ مظالم کے خاتمے اور آزادی تک مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ متحدہ علماء محاذ کے رہنماؤں نے قاسم سلیمانی، برہان وانی سمیت فلسطین و کشمیر کے شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ علماء نے سانحہ سیالکوٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام و ملک کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے سری لنکن منیجر کو شدید تشدد اور زندہ جلانے والے درندہ صفت افراد کو بلاامتیاز فوری قرار واقعی سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26227