7

امت مسلمہ کے اتحاد میں ہی امت کی بقاہے، علامہ عارف واحدی

  • News cod : 26450
  • 13 دسامبر 2021 - 8:38
امت مسلمہ کے اتحاد میں ہی امت کی بقاہے، علامہ عارف واحدی
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے قرطبہ سٹی کے دورے کے دوران اس عظیم الشان پروجیکٹ کے چیئرمین جناب لیاقت بلوچ،انجینیرز اور ماہرین کے ساتھ ایک اہم نشست کی جس میں وفد کو اس پروجیکٹ پر مکمل بریف کیا گیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے قرطبہ سٹی کے دورے کے دوران اس عظیم الشان پروجیکٹ کے چیئرمین جناب لیاقت بلوچ،انجینیرز اور ماہرین کے ساتھ ایک اہم نشست کی جس میں وفد کو اس پروجیکٹ پر مکمل بریف کیا گیا۔ پندرہ ہزار کنال پر مشتمل یہ عالیشان منصوبہ اپنی مثال آپ ھے اس میں تعلیم اور صحت کے ادارے، ہر بلاک میں مسجد اور تعلیم و تربیت کا نظام ہوگا وہاں کے ساکنین کو جدید ترین سہولیات دی جائیں گی، ایک سو نوے کنال پر واقع عظیم الشان مرکزی جامع مسجد بن رہی ہے اس میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار نمازی ایک ہی وقت میں نماز ادا کر سکیں گے-آٹھ سو پچاسی کنال پر مشتمل بہت بڑی قرطبہ یونیورسٹی قائم ہوگی- کام تیزی سے جاری ہے اب تک بہت سے خاندان وہاں اپنے گھر مکمل کر کے رہایش پذیر ہو چکے ہیں-

علاوہ ازیں بریفنگ میں جناب لیاقت بلوچ نے بتایا کہ ہر مسلک اور طبقہ فکر کو یہاں زمین خریدنے کی اجازت ہو گی اور تمام مسالک اپنی عبادات اپنے مسلک کے مطابق ادا کر سکیں گے کسی قسم کی کوئی قدغن نہیں ہوگی کوئی چاہے تو پورا بلاک خریدنے کی بھی اجازت ہوگی-

آخر میں علامہ عارف واحدی نے گفتگو کرتے ہوئے اس عظیم الشان پروگرام کو سراہا اور کہا کہ اسلام میں جو صالح معاشرہ، مدینہ فاضلہ اور ریاست مدینہ کا تصور ھے وہ اس طرح کے مخصوص پروجیکٹس کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے، اسلام کے نظام تعلیم و تربیت پر کسی حد تک عمل کیا جا سکتا ھے- یہ ایک خوبصورت تجربہ ھو گا ھم اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ خدا کرے ملی یکجہتی کونسل کے جو اہداف ہیں اس خطہ ارضی میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں کہ انتشار،افتراق، فرقہ واریت اور تعصبات سے بالاتر تر معاشرہ قائم ہو سکے سب مسلمان بھائی قرآن مجید کے امت واحدہ کے تصور کو عملی جامہ پہنا سکیں۔ آپس میں بھائی چارے،اتحاد وحدت کے ساتھ کامیاب اور پرسکون زندگی گذار سکیں۔ قاضی حسین احمد مرحوم کے دور میں یہ پروگرام شروع ہوا ان کے لئے دعا کرتے ہیں اور موجودہ چیئرمین جناب لیاقت بلوچ اور انکی ٹیم کی انتھک محنت جاری ھے اللہ تعالٰی کامیابی عطا فرمائے گا۔ ان شااللہ

آخر میں جناب لیاقت بلوچ نے وفد کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26450