18

کراچی، شیعہ علماء کونسل کے تحت عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس

  • News cod : 26502
  • 13 دسامبر 2021 - 11:56
کراچی، شیعہ علماء کونسل کے تحت عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے بھوجانی ہال میں مولانا محمد حسن فخر الدین مرحوم کے چہلم کی مناسبت سے عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے بھوجانی ہال میں مولانا محمد حسن فخر الدین مرحوم کے چہلم کی مناسبت سے عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری مولانا ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا رضی حیدر، صوبائی نائب صدر مولانا جعفر سبحانی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ نثار قلندری سمیت علماء و ذاکرین شریک ہوئے اور خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26502