5

موجودہ ملکی صورتحال میں علماء کے کاندھوں پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 26530
  • 14 دسامبر 2021 - 10:28
موجودہ ملکی صورتحال میں علماء کے کاندھوں پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے، علامہ شبیر میثمی
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان تمام مسلمانوں نے مل کر بنایا تھا اور ہم سب کو مل کر اس کی جغرافیائی حدود کا دفاع کرنا ہے اور پاکستان سے انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے، موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے سبب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ملک کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے، حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام نظر آتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام بھوجانی ہال میں عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موجودہ ملکی صورتحال میں علماء کے کاندھوں پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے، علماء کو چاہیئے کہ انتہاء پسندی کے خاتمے اور اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینے کے لئے علماء، خطباء اور آئمہ جمعہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکا جا سکے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان تمام مسلمانوں نے مل کر بنایا تھا اور ہم سب کو مل کر اس کی جغرافیائی حدود کا دفاع کرنا ہے اور پاکستان سے انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے، موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے سبب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ملک کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے، حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام نظر آتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26530