8

آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ، میڈیا کی آزادی ضروری ہے، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 26534
  • 14 دسامبر 2021 - 10:31
آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ، میڈیا کی آزادی ضروری ہے، علامہ سبطین سبزواری
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ہی معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے، مگر یہ تلخ حقیقت ہے کہ کچھ افراد کی وجہ سے عدلیہ متنازع بھی رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی۔ غیر جانبدار جج بھی عدلیہ میں موجود رہے اور اب بھی ہیں لیکن عدلیہ کو اپنے چہرے پر لگے داغ دھبوں کو دھونا ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ہی معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے، مگر یہ تلخ حقیقت ہے کہ کچھ افراد کی وجہ سے عدلیہ متنازع بھی رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی۔ غیر جانبدار جج بھی عدلیہ میں موجود رہے اور اب بھی ہیں لیکن عدلیہ کو اپنے چہرے پر لگے داغ دھبوں کو دھونا ہوگا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے رویے اور مبینہ طور بیانات نے عدلیہ کی جانبداری پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل، بینظیر بھٹو کیخلاف جانبدارانہ فیصلے، ججوں کی جانبداری کے آڈیو ٹیپس سمیت متعدد واقعات ہیں کہ عدلیہ کی آزادی پر سوالات موجود ہیں، جن کا عدلیہ کو نہ صرف جواب دینا چاہیے بلکہ اسے دھونا بھی چاہیے۔ وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کیساتھ غیر جانبداری غیر جانبدار یہ ضروری ہے مگر عملی طور پر صورتحال مختلف ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26534