7

ہفتہ پژوہش کی مناسبت سے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے مقابلہ مقالہ نویسی منعقد

  • News cod : 26675
  • 16 دسامبر 2021 - 19:14
ہفتہ پژوہش کی مناسبت سے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے مقابلہ مقالہ نویسی منعقد
ہفتہ پژوہش کی مناسبت سے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ تحقیق وپژوہش کی جانب سے خطہ گلگت و بلتستان پرمسلط ثقافتی یلغار اور اس کاراہ حل کے عنوان سے مقابلہ مقالہ نویسی کا انعقاد کیاگیا۔ 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ پژوہش کی مناسبت سے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ تحقیق وپژوہش کی جانب سے خطہ گلگت و بلتستان پرمسلط ثقافتی یلغار اور اس کاراہ حل کے عنوان سے مقابلہ مقالہ نویسی کا انعقاد کیاگیا۔

اس پروگرام میں طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اسی عنوان سے مقالات پیش کئے۔ مقالہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جامعہ روحانیت کی جانب سے انہیں شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہا کہ اس عظیم محنت، خدمت اور کامیابی کی قدردانی کرتےہیں اور دعاگو ہیں اللہ تعالی آپ کو علمی اور تحقیقی میدان میں کامیابی سےہمکنار فرمائے اور ہمیشہ دین مبین اسلام کی سربلندی کے لیے خدمات سرانجام دینے اور اسلام کی عقیدتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوشاں رہنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت آیت اللہ ریاض الحکیم دامت ظلہ تھے۔ انہوں نے اپنے بیانات میں طلاب کو اس بہترین فرصت زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تاکید فرمائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26675