9

پابندیاں ہٹیں گی تو وعدوں پر عمل ہوگا: ایران

  • News cod : 26681
  • 17 دسامبر 2021 - 10:46
پابندیاں ہٹیں گی تو وعدوں پر عمل ہوگا: ایران
انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی بھی فریق کو پابندیاں جاری رکھنے کا کوئی بہانہ ہاتھ نہ لگنے پائے

وفاق ٹائمز،محمد اسلامی نے کہا کہ صیہونی حکومت اور ایرانی قوم کے دشمن عناصر، جھوٹ اور فریب کے ذریعے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کو مسلسل اکسانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی بھی فریق کو پابندیاں جاری رکھنے کا کوئی بہانہ ہاتھ نہ لگنے پائے۔ ایران کے ادارۂ جوہری توانائی کے سربراہ نے اسی طرح میڈیکل سائنس، صحت، زراعت، صنعت اور ماحولیات کے میدان میں ایٹمی ٹکنالوجی کے فوائد کی بھی نشاندہی کی۔

محمد اسلامی نے زراعت کے میدان میں ایٹمی ٹکنالوجی کی مثبت کارکردگی کے بارے میں کہا کہ پانی، مٹی اور بیج کے لئے ایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال سے زراعت کے میدان میں اچھے نتائج حاصل ہو سکتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26681