8

یویارک اسٹیٹ یونیورسٹی میں 700 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

  • News cod : 2702
  • 17 اکتبر 2020 - 18:03
یویارک اسٹیٹ یونیورسٹی میں 700 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ
حوزه ٹائمز | امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 21 ہزار 850 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 81 لاکھ 50 ہزار 383 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ کے دوران نیویارک کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے صرف ایک کیمپس میں 700 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دے دیا۔
17 اگست کے بعد 61 مختلف کیمپسز سے مجموعی طور پر 1666 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صرف ایک کیمپس میں 712 کیسز سامنے آئے ہیں۔
یونیورسٹی کھلنے کے بعد طلبا کے کورونا ٹیسٹ نہیں کیے گئے اور انہیں قرنطینہ میں بھی نہیں رکھا گیا۔
یاد رہے کہ امریکہ دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 21 ہزار 850 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 81 لاکھ 50 ہزار 383 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 51 ہزار 779 اموات ہوئی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2702