وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی حالت زندگی پر مشتمل کتاب’’مجاہد خستگی ناپذیر‘‘شائع ہوگئی ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کا شمار ان عظیم علماء اور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔
کتاب میں علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی حالت زندگی،عہدے اور مختلف شخصیات کے ان کے بارے میں تاثرات سمیت پاکستانی اور ایرانی مدارس میں علمی و ثقافتی اور دینی خدمات اور سرگرمیاں شامل ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ موسسہ امام المنتظر کی طرف سے شائع کردہ یہ کتاب تقریباً 352 صفحات پر مشتمل ہے۔














