11

اقلتیوں کے حقوق کا ہر صورت دفاع کریں گے۔صدرمملکت عارف علوی

  • News cod : 27426
  • 02 ژانویه 2022 - 12:44
اقلتیوں کے حقوق کا ہر صورت دفاع کریں گے۔صدرمملکت عارف علوی
انہوں نے یہ بات اقلیتی رکن قومی اسمبلی نند لال ملہی کی قیادت میں اقلیتوں کے وفد سے کراچی کے گورنرہا وس میں ملاقات کے دوران کہی۔صدرمملکت نے کہاکہ صوبہ سندھ مذہبی ہم آہنگی اوربرداشت کے حوالہ سے طویل تاریخ کا امین ہے

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے تاکید کی ہے کہ حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے،

انہوں نے یہ بات اقلیتی رکن قومی اسمبلی نند لال ملہی کی قیادت میں اقلیتوں کے وفد سے کراچی کے گورنرہا وس میں ملاقات کے دوران کہی۔صدرمملکت نے کہاکہ صوبہ سندھ مذہبی ہم آہنگی اوربرداشت کے حوالہ سے طویل تاریخ کا امین ہے

انہوں نے کہاکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ ملک کے تمام شہریوں کے عقیدہ اورمسلک سے ماورا یکساں حقوق کی بات کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں،تھرپارکر، عمرکوٹ، اورٹھٹھہ میں ہندومت اوربدھ مت کے تاریخی مذہبی آثارہیں اوران علاقوں میں مذہبی سیاحت کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردارکوبھی سراہا۔/

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27426