18

مصری لڑکی کا شاندار کارنامہ/تین سال میں قران تجوید کے ساتھ حفظ اور پانچ مہینے میں کتابت مکمل

  • News cod : 2826
  • 20 اکتبر 2020 - 16:14
مصری لڑکی کا شاندار کارنامہ/تین سال میں قران تجوید کے ساتھ حفظ اور پانچ مہینے میں کتابت مکمل
حوزہ ٹائمز|آٹھویں کلاس کی طالبہ مروه خالد العضیمی مصری صوبہ قنا مصر کی رہنے والی ہے جس نے صرف تین سال میں تجوید سیکھنے کے علاوہ قرآ مجید حفظ کیا احکام کیا اور پانچ مہینے میں مکمل قرآن کی خطاطی کی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آٹھویں کلاس کی طالبہ مروه خالد العضیمی مصری صوبہ قنا مصر کی رہنے والی ہے جس نے صرف تین سال میں تجوید سیکھنے کے علاوہ قرآ مجید حفظ کیا احکام کیا اور پانچ مہینے میں مکمل قرآن کی خطاطی کی۔

اگرچہ خواتین بھی حفظ قرآن کرتی رہتی ہیں مگر چودہ سالہ لڑکی کا تجوید کے ساتھ حفظ اور خطاطی شاندار کارنامہ شمار کیا جاتا ہے۔

مروہ نے گیارہ سال کی عمر سے حفظ قرآن کریم شروع کیا اور پھر اصول و تجوید کے ساتھ اس کارنامے کا انجام دیکر سب کو انگشت بدنداں کردیا۔

اس مصری با صلاحیت بچی نے حفظ کے بعد مکمل قرآن کی خطاطی کرکے مزید سب کو حیران کردیا۔

مروہ کے والد خالد العضیمی کا کہنا ہے: مروہ شروع سے مذہبی مسائل جیسے قرآن و نماز کی پابند تھی اور اول وقت نماز ادا کرتی اور پھر قرآن حفظ کیا اور قرآن کی مکمل خطاطی کی۔

خالد کو اپنی بیٹی پر فخر ہے جس نے اس کا سر بلند کردیا اور انکو خوشی اس بات کی ہے کہ انکے بیٹوں کو بھی حفظ قرآن کا شوق ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2826