5

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کا یمن میں جاری مظالم کی شدید مذمت

  • News cod : 28581
  • 29 ژانویه 2022 - 14:29
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کا یمن میں جاری مظالم کی شدید مذمت
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے یمن میں جاری مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے یمن میں جاری مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے مذمتی بیان میں کہاہے کہ بے گناہ یمنی مردوں، عورتوں اور بچوں کا خون بہانا دشمنوں کے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے اور اپنے گھروں میں انصار اللہ کے میزائلوں کا مزہ چکھنے کے بعد اپنے تئیں حوصلے بلند کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم بزدل دشمن کے مقابلے میں یمن کی مظلوم اور بہادر قوم کو استقامت کا درس دیتے ہیں اور آیۂ کریمہ “أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّـهَ عَلَیٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِیرٌ” کی بنیاد پر ان وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں صحیح وقت اور مقام پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے حق پر ہیں۔ فتح مومنین کے ساتھ ہے اور یہ ایک الہی وعدہ ہے اور ہم یمن میں اپنے بھائیوں سے ثابت قدم رہنے کی تاکید کرتے ہیں کہ فتح آپ کے ساتھ ہے، ان شاء اللہ۔

امام جمعہ قم نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ وحشیانہ جرائم میدان جنگ میں ان کی شکست کی علامت ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یمن کے مظلوم عوام پر سعودیوں اور اماراتیوں کا ظلم جلد ختم ہو جائے گا اور یہ ایک ناقابل انکار وعدۂ الہی ہے۔

ایرانی معروف عالم دین کا کہنا تھاکہ ہم سعودی اور اماراتی جارحوں اور ان کے اتحادیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ فرعون سے صدام تک سابقہ ظالموں کے انجام سے عبرت حاصل کرتے ہوئے ان کے انجام پر غور کریں کیونکہ وہ بھی اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کا انجام بھی ویسا ہی ہو گا اور ہم دنیا کے تمام مفکرین، دانشوروں اور امت اسلامیہ کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ مظلوموں کی مدد کے لیے اپنا فرض ادا کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28581