7

جامعۃ المصطفی کے سربراہ کی جانب سے آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 28934
  • 02 فوریه 2022 - 16:41
جامعۃ المصطفی کے سربراہ کی جانب سے آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
جامعۃ المصطفی کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین علی عباسی نے آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام کہاکہاس عالم ربانی کی بابرکت زندگی کے کئی عشروں کے دوران، علماء کی ایک بڑی تعداد نے ان سے علمی و تحقیقی امور میں کسبِ فیض کیا اور ان کے فقہی، کلامی اور حدیثی آثار سے مستفید ہوئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ المصطفی کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین علی عباسی نے آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام کہاکہ مرجع عالی قدر اور فقیہ عالی مقام حضرت آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی قدس سرہٗ کی رحلت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔

انہوں نے کہاکہ اس عالم ربانی کی بابرکت زندگی کے کئی عشروں کے دوران، علماء کی ایک بڑی تعداد نے ان سے علمی و تحقیقی امور میں کسبِ فیض کیا اور ان کے فقہی، کلامی اور حدیثی آثار سے مستفید ہوئے۔

اس عالمِ مجاہد کی تقویٰ و پرہیزگاری نے اپنے عوامی جذبے اور ہمدردی کے ساتھ ساتھ دنیا کے لئے ایک روشن مثال قائم کر دی تھی کہ حوزہ علمیہ اور علماء کو ایسی شخصیات پر فخر ہے۔انہوں نے ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان)، قانون سازی اور گارڈین کونسل میں اپنی گرانقدر خدمات پیش کر کے اسلام اور انقلابِ اسلامی کی بہت خدمت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28934