17

اسلامیات کمیٹی کیلئے وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے شیعہ ارکان کا اعلان

  • News cod : 29279
  • 08 فوریه 2022 - 19:18
اسلامیات کمیٹی کیلئے وفاق المدارس الشیعہ کی جانب سے شیعہ ارکان کا اعلان
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اول سے بارہویں جماعت تک کا نصاب تیار کیا جا رہا ہے، جس میں مذکورہ بالا نمائندگان کو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ارکان اسلامیات کے نصاب کے تعین میں کونسل کی مدد کرینگے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، قومی نصاب کونسل نے اسلامیات نصاب کمیٹی کیلئے شیعہ ارکان نامزد کر دیئے ہیں۔

ڈائریکٹر قومی نصاب کونسل ڈاکٹر مریم چغتائی کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکشین کے مطابق علامہ شیخ محمد شفا نجفی، ڈاکٹر سید محمد نجفی، ڈاکٹر علی حسین عارف، ڈاکٹر ساجد سبحانی، ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ اور سید امتیاز رضوی کو اسلامیات کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اول سے بارہویں جماعت تک کا نصاب تیار کیا جا رہا ہے، جس میں مذکورہ بالا نمائندگان کو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ارکان اسلامیات کے نصاب کے تعین میں کونسل کی مدد کریں گے۔ یاد رہے کہ مذکورہ بالا ارکان کے نام وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29279