7

پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے کی تیاری جاری

  • News cod : 29740
  • 17 فوریه 2022 - 13:28
پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے کی تیاری جاری
دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے سے متعلق پریس کانفرنس میں خطاط شاہد رسام کا کہنا تھا کہ اس نسخے کے صفحات کی لمبائی 2 میٹر اور2.6 میٹر چوڑائی ہے، سلورپر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے سے متعلق پریس کانفرنس میں خطاط شاہد رسام کا کہنا تھا کہ اس نسخے کے صفحات کی لمبائی 2 میٹر اور2.6 میٹر چوڑائی ہے، سلورپر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں، لگ بھگ 35 ملین ڈالر کا منصوبہ ہے، 550صفحات پر مشتمل نسخہ مکمل ہونے میں مزیدڈھائی سال لگیں گے۔

شاہد رسام کا حکومت پاکستان، سندھ حکومت اور فاؤنڈیشنز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی مدد سے کام آسان ہوجائے گا،انور مقصود کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کام کی تکمیل میں مدد کرنی چاہیے، نمائش کیلیے میوزیم قائم کرنے کے لیے جگہ چاہیے ،پریس کلب میں قرآن پاک سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29740