6

اقوام متحدہ او آئی سی چارلی ہینڈو میگزین پر پابندی عائد کرنے کے لیے اقدامات کرے

  • News cod : 2992
  • 26 اکتبر 2020 - 17:20
اقوام متحدہ او آئی سی چارلی ہینڈو میگزین پر پابندی عائد کرنے کے لیے اقدامات کرے
حوزہ ٹائمز|علامہ اشفاق وحیدی نے حالیہ فرانسیسی صدر میکرون کے بیان پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہاقوام متحدہ او آئی سی چارلی ہینڈو میگزین پر پابندی عائد کرنے کے لیے اقدامات کرے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابقآسٹریلیا میں مقیم پاکستانی عالم دین علامہ اشفاق وحیدی نے حالیہ فرانسیسی صدر میکرون کے بیان پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہاقوام متحدہ او آئی سی چارلی ہینڈو میگزین پر پابندی عائد کرنے کے لیے اقدامات کرے حالیہ فرانسیسی صدر میکرون کا گستاخانہ خاکوں کی حمایتی بیان عالم اسلام پر حملے کرنے کے مترادف ہےجس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا آزادی رائے کے بہانے پر فرانسیسی صدر کے اس حمایتی بیان پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے تمام اسلامی ممالک کا مطالبہ ہے کہ میکرون فوری طور پر اپنے الفاظ واپس لے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سلامو فوبیا کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نا قابل برداشت عمل ہے ختمی مرتب حضرت محمد ص تمام مذاھب کے نزدیک محترم ہستی ہیں جس کا احترام ضروری ہے اور توہین کرنا حرام ہے۔
اس قسم کی حرکات سے پورے خطہ میں امن و امان کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2992