6

وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے

  • News cod : 29989
  • 23 فوریه 2022 - 11:21
وزیراعظم آج 2 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے
وزیرا عظم عمران خان آج روس کے دورے پر دو روزہ دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے، اس دورے کو انتہائی اہم اور دونوں ممالک کے درمیان نئے سفارتی تعلقات کی نوید سمجھا جارہا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان آج اہم دورے پر ماسکو روانہ ہورہے ہیں، اس حوالے سے اُن کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایک روز قبل وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورہ پر روس جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ طویل عرصہ بعد پاکستان کے کسی حکومتی سربراہ کے دورہ روس پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، حماد اظہراورفواد چوہدری کے علاوہ قومی سلامتی مشیر معیدد یوسف ہوں گے۔

وزارت خارجہ نے دورے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن اور توانائی کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے اور معاشی تجارتی اور سرمایا کاری کے منصوبوں کاجائزہ لینے کے لیے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدرولادی میر پوٹن کے درمیان ون آن ون ملاقات 24 فروری کو ہو گی جس میں دو طرفہ امور خطے اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29989