6

علامہ شبیر میثمی سے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات

  • News cod : 30287
  • 28 فوریه 2022 - 10:44
علامہ شبیر میثمی سے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات
ملاقات میں حکمرانوں کی جانب سے جی بی کو عبوری صوبہ بنائے جانے کے فیصلے کے تمام جزیات کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تجاویز بھی مرتب کی گئیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے ایک نمائندہ وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ وفد میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد، جی بی قانون ساز اسمبلی کے ممبر محمد ایوب وزیری، مرکزی نائب صدر علامہ اکبر حسین زاہدی اور صدر چمبر آف کامرس عباس علی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ وفد نے گلگت بلتستان عبوری صوبے، اسمبلی میں قانون سازی اور گلگت بلتستان کے سیاسی و عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مسائل کے حل کے لیے جی بی دورے کی دعوت بھی دی۔ ملاقات میں حکمرانوں کی جانب سے جی بی کو عبوری صوبہ بنائے جانے کے فیصلے کے تمام جزیات کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تجاویز بھی مرتب کی گئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30287