8

اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعہ پر مذاکرات کا آغاز

  • News cod : 30320
  • 01 مارس 2022 - 13:48
اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعہ پر مذاکرات کا آغاز
مذاکرات انڈس واٹر کمشنر ز کی سطح پر ہو رہے ہیں۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کے مذاکرات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز- اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے امور پر مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکرات انڈس واٹر کمشنر ز کی سطح پر ہو رہے ہیں۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کے مذاکرات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

مذاکرات میں بھارت کی طرف دریائے چناب پر زیر تعمیر متنازعہ آبی منصوبے زیر بحث آئیں گے،بھارت کی طرف سے تعمیر کیے جانیوالے پکل دل اور لوئرکلنائی سمیت دیگر منصوبوں پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد واہگہ کے راستے کل لاہور پہنچا تھا، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ بھارتی وفد اجلاس کے بعد 4 مارچ کو بھارت روانہ ہوجائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30320