20

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 22 مارچ 2022ء کو منقعد ہوگا

  • News cod : 30410
  • 03 مارس 2022 - 18:00
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 22 مارچ 2022ء کو منقعد ہوگا
اس اجلاس میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ تمام مدارس کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ ملک بھر کے مدارس کے سربراہان پر مشتمل مجلس عاملہ کا اجلاس ان شاء اللہ 22 مارچ 2022ء بروز منگل بوقت صبح 9 سے 12 بجے دوپہر کو حوزہ علمیہ جامعۃ المنتطر لاہور میں ہوگا۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ تمام مدارس کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی کاروائی رپورٹ کی خواندگی، یکساں قومی نصاب، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی کارکردگی، تربیت معلمین و معلمات پروگرام، رجسٹریشن فارم واپسی از مدارس، اتحاد تنظیمات مدارس کی ملک گیر تنظیم نو، مدارس کے کوائف فقط محلہ تعلیم کو دین، علاقائی سطح پر دفاتر کا قیام، سالانہ رجسٹریشن فیس مدارس ادائیگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ جن مدارس نے ابھی تک رجسٹریشن فارم دفتر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کو نہیں بھیجا ہے وہ فارم ساتھ لیکر آئے تاکہ رجسٹریشن کا عمل بر وقت انجام پاسکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30410