11

حکومت کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا اچھی طرح علم ہے، فوری کارروائی کرے، علامہ عابد الحسینی

  • News cod : 30530
  • 05 مارس 2022 - 12:34
حکومت کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا اچھی طرح علم ہے، فوری کارروائی کرے، علامہ عابد الحسینی
اپنے ایک بیان میں بزرگ عالم دین کا کہنا تھا کہ یہ وہی دہشتگرد ہیں، جنہوں نے پہلے بھی بیگناہ شیعوں کے خون کو بے دردی سے بہایا ہے۔ آج بھی انہی دہشتگردوں نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ عالم دین اور تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کوچہ رسالدار جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی دہشت گرد ہیں، جنہوں نے پہلے بھی بے گناہ شیعوں کے خون کو بے دردی سے بہایا ہے۔ آج بھی انہی دہشتگردوں نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔ ان کے ٹھکانوں کا حکومت کو اچھی طرح پتہ ہے، لہذا حکومت فوری طور پر ان کے خلاف قدم اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے ایک بار پھر اللہ کی بارگاہ میں سربسجود نمازیوں کو شہید اور زخمی کیا۔ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ رب العزت شہداء کے درجات مزید بلند فرمائے اور زخمیوں کو شفائے عجیل عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30530