12

معصوم انسانوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 30582
  • 05 مارس 2022 - 17:05
معصوم انسانوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، علامہ افضل حیدری
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے پشاور جامع مسجد میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، بم دھماکے میں معصوم انسانی جانوں کی شہادت سے پوری قوم سوگورا ہے، ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے پشاور جامع مسجد میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، بم دھماکے میں معصوم انسانی جانوں کی شہادت سے پوری قوم سوگورا ہے، ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہے۔ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نبٹیں۔ دہشت گردی کا سراٹھاتا ہوا عفریت پورے ملک کیلئے خطرناک ہے۔

انہوں نے وطنِ عزیز پاکستان میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں سانحے میں ملوث دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے اور قاتل بنانے والے کارخانوں کو بند کیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30582