9

پاکستان میں لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں، ابوالخیر محمد زبیر

  • News cod : 30751
  • 06 مارس 2022 - 16:43
پاکستان میں لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں، ابوالخیر محمد زبیر
سیکرٹری جنرل پیر محمد صفدر شاہ گیلانی اور لاہور کے امیر مفتی محمد نعیم جاوید نوری نے کہا کہ قادیانی اسلام اور ملک پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، پشاور بم دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خور ونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے سے مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے، جس سے غریب عوام کا جینا دشوار ہوگیا ہے۔

وفاق ٹائمز، جمعیت علماء پاکستان(نورانی) اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیرنے کہا ہے کہ حیا مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان میں لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان کے اسلامی نظریے کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، ملک میں معاشی ابتری اور آئے روز مہنگائی کا سونامی حکمرانوں کی نااہلی نہیں کا ایجنڈا ہے، اب چہرے نہیں نظام بدلنا ہوگا، صہیونیت اسلام ہی نہیں، پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے، پاکستانی عوام ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہیں، عالمی صیہونی سازش کے تحت مسلمانوں کو فروعی اختلافات اور فرقہ ورانہ مسائل میں الجھا کر ملک میں الحاد کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کی ایک مثال اہم اداروں میں بڑے بڑے عہدوں پر قادیانی، افسروں کا تقرر ہے۔
سیکرٹری جنرل پیر محمد صفدر شاہ گیلانی اور لاہور کے امیر مفتی محمد نعیم جاوید نوری نے کہا کہ قادیانی اسلام اور ملک پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، پشاور بم دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خور ونوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے سے مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے، جس سے غریب عوام کا جینا دشوار ہوگیا ہے۔ قوم اب جان چکی ہے کہ یہ معاشی ابتری اور ہوشربا مہنگائی کنٹرول نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی نہیں ان کا ایجنڈا ہے۔
جے یو پی نورانی کے مرکزی رہنما قاری زوار بہادر نے کہا کہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اب عوام کو اس معاشی دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ جے یو پی رہنماؤں نے کہا کہ اب چہرے نہیں نظام بدلنا ہوگا، اس کیلئے جے یو پی جلد ہی شاندار تحریک چلائے گی، لہذا تمام کارکن اپنے علاقوں کو جے یو پی کو مذید منظم کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30751