18

علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی قم ایران میں انتقال کر گئے

  • News cod : 3076
  • 29 اکتبر 2020 - 17:40
علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی قم ایران میں  انتقال کر گئے
حجة الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی  اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر تھے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی تہران میں انتقال کر گئے۔ مرحوم سیاسی و مذہبی امور پر گہری نظر رکھتے تھے، مختلف معاملات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی ترجمانی بھی کرتے رہے۔ سیاست میں بھی دلچسپی رہی۔ سیاسی بصیرت کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات میں جامعہ کی نمائندگی کرتے رہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بھی ملت جعفریہ کی موثر آواز تھے۔

علامہ سید قاضی نیاز حسین کورونا کے باعث کچھ عرصے سے علیل اور تہران میں زیر علاج تھے۔

مرحوم نے پسماندگان میں پانچ بیٹے، تین بیٹیاں اور 2 بیوگان سوگوار چھوڑی ہیں۔ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اسلامی جمہوری ایران میں جج کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ مرحوم امام جمعہ علی مسجد بھی تھے۔

حوزہ ٹائمز کی جانب سے اس غم ناک لمحہ پر حوزہ علمیہ پاکستان اور علماء و طلاب پاکستان نیز مرحوم کے خانوادہ بالخصوص حجۃ الاسلام حسین رضا نقوی اور بالاخص آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3076

ٹیگز

آپکی رائے

  1. بہت ہی افسوس ہے پہلے ہی پاکستان میں اچھے علماء کی کمی ہے