12

حزب اللہ لبنان کی پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت

  • News cod : 30786
  • 06 مارس 2022 - 22:28
حزب اللہ لبنان کی پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت
حزب‌اللہ لبنان نے ایک بیان میں پشاور کی جامع مسجد میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں درجنوں مسلمانوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی مذمت کی ہے اور پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں سخت ترین سزائیں دیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حزب‌اللہ لبنان نے ایک بیان میں پشاور کی جامع مسجد میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں درجنوں مسلمانوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی مذمت کی ہے اور پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں سخت ترین سزائیں دیں۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں تکفیری دہشت گردوں نے نماز جمعہ کے دوران درجنوں مؤمنون کو شہید اور زخمی کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان اس ہولناک جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ایک بار پھر تمام مذہبی رہنماؤں اور اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس منحرف نظریے کو مسترد کرنے، اس کے جھوٹے ہونے کا اعلان کرنے اور اس کے خلاف جدوجہد کرنے میں اپنا کردار کلیدی ادا کریں۔

حزب‌اللہ لبنان نے اپنے بیان میں پاکستان کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انہیں سخت ترین سزائیں دیں اور مذہبی مقامات کی حفاظت اور اس طرح کے جرائم کے اعادہ کو روکنے کے لئے حتی الامکان کوششیں اور اقدامات کریں۔

بیان میں حزب اللہ لبنان نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پاکستانی عوام کے لئے سلامتی اور امن کی دعا کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30786