3

سانحہ بھٹیسرتین شہداکے دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے احتجاج

  • News cod : 30873
  • 08 مارس 2022 - 13:32
سانحہ بھٹیسرتین شہداکے دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے احتجاج
احتجاجی مظاہرہ میں خانوادہ شہدا کے علاوہ عمائدین پروا، پروا کی غیور عوام نے کثیر تعداد میں شریک ہو کر ڈیرہ، کراچی انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے احتجاجاً بند کر دیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سانحہ بھٹیسرتین شہداکے دہشت گردوں کی عدم گرفتاری،پروا میں بدامنی،حکومتی نااہلی اور اس واقعہ کے دن خانوادہ شہدا سے کئے گئے معاہدہ پر چہلم تک عمل درآمد نہ ہونے پر تحصیل پروا بھٹیسر کے مقام پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تحصیل سٹی آرگنائزرسید انصار علی زیدی بھی ہمراہ تھے۔
احتجاجی مظاہرہ میں خانوادہ شہدا کے علاوہ عمائدین پروا، پروا کی غیور عوام نے کثیر تعداد میں شریک ہو کر ڈیرہ، کراچی انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے احتجاجاً بند کر دیا اور پر امن احتجاج کےلئے دھرنا میں بیٹھ گئے۔ نوحہ خوانی اور ذکر امام حسین ہوتا رہا۔ نماز ظہرین علامہ محمد رمضان توقیر کی امامت میں با جماعت ادا کی گئی۔تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے تک روڈ بند رہا۔
احتجاجی مظاہرہ سے علامہ محمد رمضان توقیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کا اولین فریضہ ہے۔ لیکن ڈیرہ انتظامیہ اقدامات کرنے میں بری طرح نااہل اور ناکام ہے۔آج پچاس دن ہو گئے ہیں کہ شہدا بھٹیسر کو انصاف دینے اور مطئمن کرنے میں ناکام رہی۔اگر انتظامیہ سنجیدہ ہیں تو احتجاج کے خاتمے کیلے فوری حل طلب مطالبات پیش کئے ہیں۔ شہداء کے لواحقین کو حصول رزق کیلئے ایک ایک سرکاری ملازمت دی جائے، بھٹیسر موڑ اڈا پر پولیس چوکی قائم کی جائے، تحصیل بھر میں اہل تشیع مساجد و امام بارگاہوں میں سی سی ٹی کیمرے نصب کئے جائیں، اپنی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلے اسلحہ کی اجازت اورا سلحہ لائسنس کا اجرا کیا جائے۔
نماز ظہرین کے وقت ڈیرہ انتظامیہ نے رابطہ کیا کہ ہم مذاکرات کےلئے آ رہے ہیں۔تو خانوادہ شہدا اورعمائدین پروا نے علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں آپس میں باہمی میٹنگ کی لائحہ عمل تیار کیا۔ ڈیرہ انتظامیہ کی مزاکراتی کمیٹی میں ایڈیشنل ایس پی جاوید خان، اسسٹنٹ کمشنر پروا عزیز الرحمن ،ڈی ایس پی کاشف ستار، ڈی ایس پی اصغر علی شاہ شامل تھے پہنچ گئی۔
خانوادہ شہدا،عمائدین پروااورعلامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ انتظامیہ کی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے مطالبات پیش کیئے۔کمیٹی نےتمام مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور شیعہ عمائدین سے احتجاجی مظاہرہ پر امن طور پر ختم کرنے اور روڈ کھولنے کی درخواست کی۔شیعہ عمائدین کمیٹی نے مسافرین کی مشکلات،عوام کی پریشانی ارو علاقہ کے امن کا احساس کرتے ہوئے پر امن طور پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
آخر میں مظاہرین سے علامہ محمد رمضان توقیر نے مختصر خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات (جو کہ خانوادہ شہدا اور عمائدین پروا کی موجودگی میں ہوئے) کے بارے میں عوام کو تفصیل سے آگاہ کیا اور انتظامیہ کی درخواست پر احتجاجی مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
ایڈیشنل ایس پی جاوید خان، اسسٹنٹ کمشنر پروا عزیز الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کے مطالبات سنے مطالبات جائز ہیں۔بزرگان کو تمام مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور انشا اللہ آپ کے ان مطالبات کو پورا کریں گےِ۔مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی اور شیعہ عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30873

ٹیگز