6

رہبر انقلاب اسلامی کے تقریری مجموعہ کی کتابی صورت میں رونمائی

  • News cod : 30998
  • 10 مارس 2022 - 14:53
رہبر انقلاب اسلامی کے تقریری مجموعہ کی کتابی صورت میں رونمائی
یہ کتاب صرف تھیوری اور نظریہ نہیں ہے بلکہ دشمنوں کے اقتصادی دباؤ کی لہر کا مقابلہ کرنے اور ایک آزاد اور ترقی پسند معیشت کے ظہور کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کی گرانقدر حکمت عملیوں اور عملی تجربات کا مجموعہ ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، عربی زبان میں اقتصاد مقاومتی کے حوالے سے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے تفکرات کا مجموعہ، کتاب ”اقتصاد المقاوم” کی صورت میں لبنان میں چھپ چکا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کی بیروت سے رپورٹ کے مطابق، کتاب کی تقریب رونمائی کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے بیروت کی سٹڈیز اور دستاویزات کے سربراہ عبدالحلیم فضل‌ الله کا کہنا تھا کہ یہ کتاب صرف تھیوری اور نظریہ نہیں ہے بلکہ دشمنوں کے اقتصادی دباؤ کی لہر کا مقابلہ کرنے اور ایک آزاد اور ترقی پسند معیشت کے ظہور کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کی گرانقدر حکمت عملیوں اور عملی تجربات کا مجموعہ ہے۔ اقتصاد مقاومتی کا اس طرح کا عملی نمونہ ہمارے خطے کے ممالک اور عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ انتشارات انقلاب اسلامی نے اس نمایشگاہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عربی زبان میں 23 عنوان کتابوں کو نمایش کیلئے پیش کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30998