وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک میں سالانہ تربیتی و تبلیغی جلسہ بعنوان نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے علماء کرام نے شرکت کی.
تفصیلات کے مطابق پروگرام سے حجت الاسلام شیخ انور نجفی، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، حجت الاسلام ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، حجت الاسلام مولانا سید علی رضا نقوی، حجت الاسلام مولانا مقبول حسین علوی، حجت الاسلام مولانا پروفیسر عابد حسین، حجت الاسلام مولانا سید رضی، جامعہ جعفریہ جنڈ کے پرنسپل عباس ہمدانی، حجت الاسلام مولانا سید حافظ کاظم رضا نقوی، حجت الاسلام انیس خان اسلام آباد، حجت الاسلام مولانا ملک ظفر عباس،حجت الاسلام مولانا سید امیر حسین نقوی ،حجت الاسلام مولانا لیاقت علی اعوان ، حجت الاسلام مولانا نذیر حسین ناصری اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا.
پروگرام کے آخر میں طلاب کرام نے حجت الاسلام مولانا سید امیر حسین نقوی کے دست مبارک سے لباس روحانیت زیب تن کیا.












