12

آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کے مختصر حالات زندگی

  • News cod : 31858
  • 22 مارس 2022 - 15:04
آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کے مختصر حالات زندگی
تعلیمی مدارج عالیہ تک پہنچے اور حوزہ علمیہ قم میں تدریس میں مصروف رہے اور کئی سال فقہ اور اصول کے درس خارج میں شرکت کے بعد اجتہاد کے منصب پر فائز ہوگئے۔

وفاق ٹائمز، محمد محمدی نیک رے شہری نے 7 آبان 1325 شمسی کو شہر رے میں ایک دینی خاندان میں آنکھ کھولی اور 1339 شمسی میں ابتدائی تعلیم کے بعد حوزہ علمیہ شہر رہے میں داخلہ لیا اور 1340 میں مزید تعلیم کیلئے قم تشریف لے گئے اور 1357 میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی تک –کچھ مدت کے علاوہ جو کہ سیاسی امور کی وجہ سے حوزہ علمیہ مشہد اور نجف جانا پڑا- تعلیمی مدارج عالیہ تک پہنچے اور حوزہ علمیہ قم میں تدریس میں مصروف رہے اور کئی سال فقہ اور اصول کے درس خارج میں شرکت کے بعد اجتہاد کے منصب پر فائز ہوگئے۔
انہوں نے اسلامی تحریک کے ابتدا سے ہی خاص طور پر 15 خرداد 1342 کے واقعات کے بعد انقلابی فورس میں شمولیت اختیار کر لی اور اس کے دوران کئی بار گرفتار، سزا یافتہ، جلا وطن اور قید بھی ہوئے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مختلف معاشرتی اور سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہے اور شرعی عدالتوں کے سربراہ، فوجی عدالت کے سربراہ، دیوانی عدالت کے سربراہ اور علماء کی عدالت کے سربراہ جیسے مختلف عہدوں پر فائز رہےاور 6 شہریور 1363 کو قومی اسمبلی کے ممبران سے بھاری اکثریت میں ووٹ لیکر اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے وزیر اطلاعات منتخب ہوئے۔
اسلامی انقلاب کے اقدار کی حفاظت کے سربراہ، آستان مقدس حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی(ع)، تہرانی عوام کی طرف سے منتخب ممبر خبرگان رہبری ٹیم، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ممبر، حجاج کے سربراہ اور شعبہ امور حج میں ولی فقیہ کے نمائندے، علمی فرہنگی ادارہ دارالحدیث کے سربراہ اور قرآن اور حدیث یونیورسٹی کے سربراہ اور چانسلر مرحوم حجت الاسلام و المسلمین محمدی رے شہری کے مناصب میں سے ہیں۔ آپ کل رات خاتم الانبیاء بیمارستان میں دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ فرما گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31858