11

حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جامعہ امام صادق ع میں ایک عظیم الشان جشن منعقد

  • News cod : 31977
  • 24 مارس 2022 - 16:40
حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جامعہ امام صادق ع میں ایک عظیم الشان جشن منعقد
اس عظیم الشان جشن میں جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، اساتید محترم، طلاب عزیز کے اور کوئٹہ شہر کے مشہور ومعروف منقبت خوانوں کے علاوہ مومنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، منجی عالم بشریت قطب عالم امکان حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جامعہ امام صادق علیه السلام میں ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا ۔
اس عظیم الشان جشن میں جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، اساتید محترم، طلاب عزیز کے اور کوئٹہ شہر کے مشہور ومعروف منقبت خوانوں کے علاوہ مومنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جامعہ امام صادق(ع) کے طلباء نے اردو اور فارسی میں امام زمانہ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔
جشن کے اختتام پر جامعہ امام صادق کے پرنسپل و امام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی نے مختصر خطاب کیا اور عصر غیبت میں علماء کرام اور عاشقان امام زمانہ کی اہم ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اورآخر میں دعا کی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31977