7

جامعۃ الفرات سرگودھا کے زیرِ اہتمام نہج البلاغہ کانفرنس منعقد

  • News cod : 32029
  • 25 مارس 2022 - 7:58
جامعۃ الفرات سرگودھا کے زیرِ اہتمام نہج البلاغہ کانفرنس منعقد
نہج البلاغہ میں امیرالمومنین علی علیہ السلام کے خطبات کی روشنی میں ہم سب پر آج کے دور میں ظالم و مظلوم کی شناخت رکھنا لازم ہے، وصیت مولا امیرالمومنین علی علیہ السلام پر عمل پیرا ہوکر ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے مخالف بننا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعۃ الفرات سرگودھا کے زیرِ اہتمام ” نہج البلاغہ کانفرنس ” میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہج البلاغہ میں امیرالمومنین علی علیہ السلام کے خطبات کی روشنی میں ہم سب پر آج کے دور میں ظالم و مظلوم کی شناخت رکھنا لازم ہے، وصیت مولا امیرالمومنین علی علیہ السلام پر عمل پیرا ہوکر ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے مخالف بننا چاہیے، ہمارے بے گناہ مظلوم شہداء جنہوں نے جام شہادت نوش فرماکر ملت تشیع کو ابدی حیات بخشی آج دشمن ہمارے مکتب کو نشانہ بنا رہا ہے، آج دشمن ہمیں نشانہ بناکر ہماری مساجد و امام بارگاہوں میں دھماکے کرکے ہماری عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، لیکن میرے اور آپکے قائد محترم سید ساجد علی نقوی کا فرمان ہے کہ عزاداری ہماری (تشیع) کی شناخت ہے، عزاداری سید الشہداء عہ ہمارا آئینی و شہری حق ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے، اسکے لئے چاہے جتنی قربانی دینی پڑے دینے کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی کی طرف سے قائد صحت کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا اور کانفرنس میں شرکت کنندگان کو موجودہ ملکی و قومی صورتحال سے آگاہ کیا اور تشیع کو درپيش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32029