23

علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی وفد کے ہمراہ شہید ساجد علی ساجدی کے گھر آمد+تصاویر

  • News cod : 32150
  • 27 مارس 2022 - 14:29
علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی وفد کے ہمراہ شہید ساجد علی ساجدی کے گھر آمد+تصاویر
مرکزی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری وفد کے ہمراہ وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے فوجی جوان ساجد علی ساجدی کے گھر آمد۔علامہ شیخ حسن جعفری نے شہید ساجد ساجدی کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری وفد کے ہمراہ وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے فوجی جوان ساجد علی ساجدی کے گھر آمد۔

علامہ شیخ حسن جعفری نے شہید ساجد ساجدی کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے عزم و حوصلے کی تعریف کی اور پاک سرزمین کے دفاع میں شہیدوں کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شیروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے شہید کے والد اور لواحقین کی خدمت میں تعزیت کے ساتھ شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

اس موقع پر علامہ شیخ حسن جعفری نے کہاکہ جس طرح امام حسینؑ نے علی اکبرؑ جیسے جوان کی شہادت پر صبر کیا اس امامؑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آپ کو بھی صبر کرنے کی ضرورت ہے۔خدا وند متعال اس شہیدکو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32150