9

افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے مدرسہ الامام المنتظر (عج) میں درس نہج البلاغہ کا انعقاد

  • News cod : 32332
  • 01 آوریل 2022 - 20:01
افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے مدرسہ الامام المنتظر (عج) میں درس نہج البلاغہ کا انعقاد
افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے آج مورخہ 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات کو مدرسہ الامام المنتظر عج کے تعاون سے اس مدرسہ میں طلبہ کے لئے منعقدہ دروس نہج البلاغہ کے سلسلہ میں پہلے درس کا اہتمام کیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، افکار اسلامی قم المقدسہ کی جانب سے آج مورخہ 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات کو مدرسہ الامام المنتظر عج کے تعاون سے اس مدرسہ میں طلبہ کے لئے منعقدہ دروس نہج البلاغہ کے سلسلہ میں پہلے درس کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق افکارِ اسلامی کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے استقبالیہ پروگرام کو مدِنظر رکھتے ہوئے ماہِ مبارک رمضان میں دروسِ نہج البلاغہ کو “خطبۂ متقین” کے بیان کے ساتھ مختص کیا گیا ہے۔

اس درس کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظفر نقوی صاحب تھے۔ جنہوں نے اپنے بیانات کے دوران تعلیماتِ نہج البلاغہ کی اہمیت کو بیان کرنے کے بعد خطبۂ متقین بخش اول کی روشنی میں متقین کی صفات کو انتہائی احسن انداز سے بیان کیا۔

اسی سلسلہ کا دوسرا درس ان شاء اللہ ماہ رمضان کی پہلی جمعرات کو دن 11 بجے مدرسہ الامام المنتظر عج میں ہی منعقد ہو گا۔ جس کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین محمد ادریس ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32332