13

ہمارے داخلی و خارجی معاملات میں مداخلت بدترین جارحیت ہے، محمدحسین حیدری

  • News cod : 32375
  • 02 آوریل 2022 - 8:37
ہمارے داخلی و خارجی معاملات میں مداخلت بدترین جارحیت ہے، محمدحسین حیدری
اسلام اور پاکستان کی بقاء کےلئے ہم سب کچھ قربان کرنے کےلئےتیارہیں ۔ آج تک امریکہ نے کسی کے ساتھ وفاداری نہیں کی نہ کرئےگا دنیا میں اس کی بہت سی مثالیں ہمارے سامنے ہیں

وفاق ٹائمز ، صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا کہ پوری قوم اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہو کر اس عالمی استعماری سازش کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

اسلام اور پاکستان کی بقاء کےلئے ہم سب کچھ قربان کرنے کےلئےتیارہیں ۔ آج تک امریکہ نے کسی کے ساتھ وفاداری نہیں کی نہ کرئےگا دنیا میں اس کی بہت سی مثالیں ہمارے سامنے ہیں یہ بہترین وقت ہے کہ ہم امریکی غلامی سے نجات حاصل کریں

ہمارے داخلی و خارجی معاملات میں مداخلت کو ہم بدترین جارحیت سمجھتے ہیں ۔ امریکہ سے تعلقات کے بدلے ہمیں بہت قربانیاں دینی پڑی ہیں ، پاکستان کے امن و امان کی تباہی اور معاشی اور اقتصادی بدحالی کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

امریکا کےدھمکی آمیز خط کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملک کی بقاء و سلامتی اور استحکام کیلئے قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32375