8

سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

  • News cod : 32596
  • 09 آوریل 2022 - 3:33
سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
ایک بیان میں اس یو سی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے جمہوریت کو استحکام عطا کیا ہے اور ملک کو سیاسی بحران سے نکالا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز فیصلہ ہے جس کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اگر آئین کے مطابق چلایا جائے تو ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے اور ہمیں چاہیئے کہ آئین کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان سے کوئی ادارہ بالاتر نہیں ہیں، اگر تمام لوگ ملک میں استحکام اور ترقی چاہتے ہیں تو اس کا واحد حل آئین اور قانون کی بالادستی ہے، سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے جمہوریت کو استحکام عطا کیا ہے اور ملک کو سیاسی بحران سے نکالا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز فیصلہ ہے جس کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32596