22

امام حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے حضرت عباس(ع) کے زائرین میں لاکھوں متبرک تحائف تقسیم کیے جا رہے ہیں

  • News cod : 32914
  • 18 آوریل 2022 - 13:50
امام حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے حضرت عباس(ع) کے زائرین میں لاکھوں متبرک تحائف تقسیم کیے جا رہے ہیں
روضہ مبارک کے صحن کی دیکھ بھال پر مامور شعبہ کے انچارج ستار ہاشم عبد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ "پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک حضرت امام حسن(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے حوالے سے بہت سی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے کہ جن کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے۔

وفاق ٹائمز، امام حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے آج روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آنے والے زائرین میں متبرک تحائف، پھول اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں اور مخصوص کربلائی انداز میں انھیں رسول خدا(ص) کے نواسے ریحانہ المصطفیٰ حضرت امام حسن(ع) کے جشن میلاد کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
روضہ مبارک کے صحن کی دیکھ بھال پر مامور شعبہ کے انچارج ستار ہاشم عبد علی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ “پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک حضرت امام حسن(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے حوالے سے بہت سی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے کہ جن کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے پرمسرت دن روضہ مبارک میں آنے والے زائرین کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ سے گفٹ پیسز تیار کیے گئے ہیں کہ جن میں حرم کا عطر، قدرتی اور مصنوعی پھول، ٹافیاں اور مٹھائیاں سرفہرست ہیں یہ سب تحائف آج صبح سے زائرین اور قرآنی محافل کے شرکاء میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32914