8

ملتان، یوم ضربت امیر المومنین کی مناسبت سے ماتمی جلوس دربار حضرت پیر یسین بخاری پر اختتام پذیر

  • News cod : 33116
  • 21 آوریل 2022 - 18:19
ملتان، یوم ضربت امیر المومنین کی مناسبت سے ماتمی جلوس دربار حضرت پیر یسین بخاری پر اختتام پذیر
دوران جلوس سنٹرل جیل چوک پر مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ جلوس کے دوران ملتان اور بیرون ملتان کے ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی، ماتمداری اور زنجیر زنی کی، اس موقع پر سیکیورٹی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،یوم ضربت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے پہلا ماتمی جلوس لائسنسدار انجینئر سخاوت علی کی قیادت میں مسجد ابوذر غفاری سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دربار حضرت پیر غلام یسین پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کی قیادت تحفظ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے صدر خاور حسنین بھٹہ، علامہ اقتدار حسین نقوی، مہر اکرم سیال، سید طالب حسین پرواز نے کی۔ جبکہ کربلائی ناصر حسین اور پاسٹر یوسف نے جلوس میں خصوصی شرکت کی۔ دوران جلوس سنٹرل جیل چوک پر مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ جلوس کے دوران ملتان اور بیرون ملتان کے ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی، ماتمداری اور زنجیر زنی کی، اس موقع پر سیکیورٹی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے پولیس کے ساتھ ساتھ امامیہ اسکائوٹس کے نوجوانوں نے بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر زاہد حسین قریشی، علی رضاحسینی ، مولانا مظہر عباس صادقی، صابر عباس بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33116