10

قدس اور مسجد الاقصی امت مسلمہ کی سرخ لکیر ہیں، او آئی سی

  • News cod : 33278
  • 26 آوریل 2022 - 14:27
قدس اور مسجد الاقصی امت مسلمہ کی سرخ لکیر ہیں، او آئی سی
اسرائیلی غاصبوں کے جرائم کے خلاف القدس الشریف اور اس کے مقدسات کے دفاع کے لیے تمام رکن ممالک کی کوششوں کو یکجا کرنے اور وحشیانہ حملوں کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت پر زور

وفاق ٹائمز، اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے آج بروز پیر کو ایک غیر معمولی اجلاس میں اسرائیلی غاصبوں کے جرائم کے خلاف القدس الشریف اور اس کے مقدسات کے دفاع کے لیے تمام رکن ممالک کی کوششوں کو یکجا کرنے اور وحشیانہ حملوں کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیا۔
اجلاس کے اختتامی بیان میں غاصب صہیوینوں کی طرف سے فلسطینی عوام بالخصوص بیت المقدس شہر کیخلاف جارحیت اور اس شہر پر غاصب صیہونی ریاست کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی گئی جس کا مقصد اس پر مکمل کنٹرول اور حکمراں قدس اور مسجد الاقصی کی تاریخی اور قانونی صورت حال کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
اس بیان میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے مسجد الاقصی کو وقت اور جگہ پر تقسیم کرنے کی کوشش سمیت یروشلم میں جارحیت اور غاصبوں کے غیر قانونی اقدامات کے کسی بھی نتیجے کا ذمہ دار صہیونی حکومت کو قرار دیتے ہوئے انہوں ان خطرناک اور ناجائز اقدامات کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33278