5

علامہ ناصر عباس جعفری کا دورہ پشاور، سانحہ پشاور کے متاثرین کیساتھ ملاقاتیں

  • News cod : 33766
  • 06 می 2022 - 17:42
علامہ ناصر عباس جعفری کا دورہ پشاور، سانحہ پشاور کے متاثرین کیساتھ ملاقاتیں
انہوں نے کہا کہ میری قوم کا ایک ایک فرد مجھے اپنی اولاد، اپنے خونیں رشتوں کی طرح عزیز ہے۔ ان شاء اللہ خانوادگان شہداء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الفطر پشاور میں سانحہ کوچہ رسالدار کے زخمیوں اور خانوادگان شہداء کے ہمراہ گزاری۔ وہ متاثرین کے گھروں میں گئے اور انہیں عید کی مبارکباد دی اور عیدی و تحائف بھی پیش کئے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور ملک و ملت کے لیے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء ہماری قوم کا فخر اور سر کا تاج ہیں، ان کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ ملت تشیع نے قومی سلامتی اور امن کے لیے ان گنت قربانیاں دی ہیں، ہم مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکار ہیں اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا عزم و حوصلہ کربلا سے لے رکھا ہے، ہمیں بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میری قوم کا ایک ایک فرد مجھے اپنی اولاد، اپنے خونیں رشتوں کی طرح عزیز ہے۔ ان شاء اللہ خانوادگان شہداء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33766