7

پاکستان کے لوگ پاکیزہ اور پُرجوش دینی جذبات رکھتے ہیں، سربراہ ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم

  • News cod : 34013
  • 13 می 2022 - 14:21
پاکستان کے لوگ پاکیزہ اور پُرجوش دینی جذبات رکھتے ہیں، سربراہ ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم
ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم کے وائس چانسلر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے پاکستان کے دورے کے دوران مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی دعوت پر جامعۃ الکوثر اسلام آباد  کا دورہ کیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم کے وائس چانسلر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے پاکستان کے دورے کے دوران مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی دعوت پر جامعۃ الکوثر اسلام آباد  کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایک باوقار تقریب سے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد کے علمائے کرام، جامعہ کے اساتید اور طلاب نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید نواب نے پانچ الٰہی ادیان اسلام، مسیحیت ،یہودیت،زرتشت اور صابئین کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور پاکستان کے بارے میں اپنے خوبصورت احساسات کو بیان کیا-

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے پہلی اسلامی جمہوری ریاست تھی-اسلام کے نام پر یہ ملک قائم ہوا پاکستان کے لوگ پاکیزہ اور پُرجوش دینی جذبات رکھتے ہیں-پوری دنیا میں ہر جگہ پورے دینی جذبے اور شناخت کے ساتھ موجود ہیں-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34013