19

فلسطینی صحافی کی شہادت، دنیا بھر سے تحقیقات کا مطالبہ جاری

  • News cod : 34032
  • 13 می 2022 - 15:09
فلسطینی صحافی کی شہادت، دنیا بھر سے تحقیقات کا مطالبہ جاری
عرب گروپ سمیت یورپی یونین اور امریکی محکمہ خارجہ نے شیریں ابو عاقلہ کی صہیونی جارحیت کے ہاتھوں شہادت کی مذمت کی اور واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق بدھ کی شب اقوام متحدہ میں عرب ملکوں کے گروپ کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیے کے ذریعے اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کویت کے مستقل نمائندے اور لیگ آف عرب سٹیٹس کے مستقل مندوب کے ہمراہ میڈیاپر براہ راست پڑھ کر سنایاہے جس میں ریاض منصور نے کہاکہ فلسطین میں صہیونی فوج کے ہاتھوں صحافی خاتون کے اس بہیمانہ قتل کو قابض اسرائیلی کا مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعے کی بین الاقوامی سطح پر آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں جبکہ اس جرم کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دلوائی جائے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم فلسطینی نژاد امریکی صحافی خاتون کے قتل اور ان کے پرڈیوسر علی الصمودی کے مغربی کنارے میں زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور معاملے کی فوری اور مکمل تحقیقات سمیت احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یورپی یونین کے نمائندے سوین کوہن وون برگزڈورف نے شیرین کے خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم فوری اور آزادانہ تحیقات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34032