5

استاد فاطمی نیا ایک عظیم اور عارف عالم دین تھے آپکا فقدان، ایمانی اور دینی معاشرے کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جامعہ امام صادق کوئٹہ

  • News cod : 34222
  • 19 می 2022 - 13:56
استاد فاطمی نیا ایک عظیم اور عارف عالم دین تھے آپکا فقدان، ایمانی اور دینی معاشرے کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جامعہ امام صادق کوئٹہ
بیشک اس عظیم اور عارف عالم دین کا فقدان، ایمانی اور دینی معاشرے کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ امام صادق علیہ السلام کوئٹہ کے اساتید اور طلاب نے استاد فاطمی نیا کی وفات پر امام عصر ارواحنا فدا، مراجع عظیم تقلید، حوزہ ہائے علمیہ، شاگردوں، دوستداروں اور خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہوئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر و اجر کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ استاد فاطمی نیا اخلاقی مختلف اخلاقی فضائل ،معنوی فیوضات اور عرفانی تعالیم کے باوجود کئی سالوں تک منبر اور خطابت کے ذریعے اخلاقی اور اسلامی ادب کے موضوعات پر دینی مسائل کی تعلیم اور تبیین میں مصروف رہےاور ان کے شاگرد اور چاہنے والے ان سے استفادہ کرتے رہے۔ بیشک اس عظیم اور عارف عالم دین کا فقدان، ایمانی اور دینی معاشرے کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
متقی اور عظیم عارف آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا(طاب ثراہ) کی وفات کی خبر بہت افسوس اور دکھ کی باعث بنی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34222