16

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی علامہ قاضی نیاز کی نماز جنازہ میں شرکت

  • News cod : 3430
  • 31 اکتبر 2020 - 18:28
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی علامہ قاضی نیاز کی نماز جنازہ میں شرکت
حوزہ ٹائمز|سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ شفقت شیرازی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر، انقلابی اور خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین “سید قاضی نیاز نقوی” کے نقصان پر بہت دکھ اور افسوس ہوا.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان قم کے وفد علامہ قاضی نیاز کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ شفقت شیرازی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر، انقلابی اور خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین “سید قاضی نیاز نقوی” کے نقصان پر بہت دکھ اور افسوس ہوا اور اس عظیم مصیبت کے موقع پر ہم آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے کی غرض سے پاکستان کے حوزات علمیہ کو بے بہا خدمات پہنچائیں اور اسلامی اتحاد کے استحکام اور ملک میں تکفیری ٹولیوں کے خلاف جد و جہد میں پیش پیش رہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3430