8

جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ تعلیم کے تحت آزمائشی امتحان منعقد

  • News cod : 34564
  • 27 می 2022 - 17:17
جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ تعلیم کے تحت آزمائشی امتحان منعقد
ایم فل کے انٹری کے اس آزمائشی امتحان میں مدرسہ القائم، مدرسہ ادبیات فرہنگ، مدرسہ علوم انسانی، مدرسہ واحد اشتیان، مدرسہ امام علی، مدرسہ امام سجاد، مدرسہ امام خمینی، مدرسہ شھابیہ، مدرسہ تاریخ امام اور مدرسہ الامام المنتظر کے طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ تعلیم کے تحت آزمائشی امتحان منعقد
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تعلیم کی جانب سے ایم فل میں انٹری کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء سے آزمائشی امتحان فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستانیہ قم المقدس میں لیا گیا.جس میں پاکستانی اور ھندوستانی کثیر تعدادمیں طلباء نے شرکت کی ۔
حجت الاسلام ڈاکٹر فداعابدی صاحب نے امتحان کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو پیدائش سے لیکرآخری سانس تک مختلف قسم کے امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے اسلئے انسان کو چاہئے کہ امتحانات میں کامیابی کے حصول کے لئے کامیابی کے اصولوں سے آشنائی حاصل کریں تاکہ امتحانات میں اچھی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوسکے مثال کے طور پر ابھی یہ ایم فل انٹری ٹیسٹ ہے اس میں بھی کامیابی حاصل کرنے کےلئے ان کے اصولوں سے آشنائی حاصل کرنا بہت ضروری ہے ورنہ کامیابی ممکن نہیں ۔ان اصولوں میں سے ایک ذہنی سکون ہے دوسرا مناسب مکان ،زمان وغیرہ وغیرہ ۔
شعبہ تعلیم کے مسئول حجت الاسلام غلام مصطفی حلیمی نے شعبہ تعلیم جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی تعلیمی گرسرمیوں کے بارے میں اجمالی طورپر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کو یہ شرف حاصل ہے کہ کئی برسوں سے طلباء کی بہترین سہولت کی خاطر آزمون آزمائشی کارشناسی ارشد کا انعقاداور طلباء کرام کو بہترین انداز میں تیاری کے حوالے سے کم وقت میں ماہر اساتذہ کرام سے مستفید ہونے کےلئے کلاسوں کا انعقاد کرکے طلباء کرام کی تعلیمی مشکلات کو حل کرنے میں کوشاں ہے اور تمام اساتید و مسئولین کا شکریہ ادا کیا۔
امتحان ہال میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری اور نائب صدور ج۔ر۔ب حجۃ الاسلام سید حامدعلیشاہ رضوی وحجۃ الاسلام شجاعت کریمی ومسئول فرھنگی جناب حیدر حیدری اور آموزش کے تمام معاونین، شیخ احمد صالحی ،شیخ احمد سعید شیخ مھدی آخوندزادہ، برادر عنایت علی شریفی نے بھی شرکت کی ۔
ایم فل کے انٹری کے اس آزمائشی امتحان میں مدرسہ القائم، مدرسہ ادبیات فرہنگ، مدرسہ علوم انسانی، مدرسہ واحد اشتیان، مدرسہ امام علی، مدرسہ امام سجاد، مدرسہ امام خمینی، مدرسہ شھابیہ، مدرسہ تاریخ امام اور مدرسہ الامام المنتظر کے طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34564