7

جامعہ روحانیت بلتستان کی نظارت، مجلس اور کابینہ کا مشترکہ اجلاس

  • News cod : 35046
  • 05 ژوئن 2022 - 18:15
جامعہ روحانیت بلتستان کی نظارت، مجلس اور کابینہ کا مشترکہ اجلاس
اجلاس میں مجلس کے رکن شیخ امتیاز مہدوی، شعبۂ تحقیق کے سربراہ شیخ محمد علی شریفی، مجلس کے ممبر شیخ گلزار عابدی اور دیگر علمائے کرام نے اظہار خیال کیا۔

وفاق ٹائمز ، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی نظارت، مجلس اور کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کابینہ، مجلس اور نظارتی کمیٹی کے عہدیداران اور اراکین شریک تھے۔
تفصیلات کے مطابق، اجلاس کا آغاز شعبۂ تحقیق ج۔ر۔ب کے سربراہ شیخ محمد علی شریفی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور برادر مختار ثقفی نے منقبت پیش کی۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمدحسین حیدری نے ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے نظارتی کمیٹی کے رکن حجۃ الاسلام سید احمد رضوی، نظارتی کمیٹی کے ترجمان شیخ عسکری ممتاز، مجلس کے ترجمان سید حیدر شاہ، رکن مجلس شیخ شبیرحسین وزیری اور نظارتی کمیٹی کے سینئر رکن شیخ محمد علی ممتاز نے متعلقہ ایجنڈے کے متعلق مفید مشورے دیئے۔
اجلاس میں مجلس کے رکن شیخ امتیاز مہدوی، شعبۂ تحقیق کے سربراہ شیخ محمد علی شریفی، مجلس کے ممبر شیخ گلزار عابدی اور دیگر علمائے کرام نے اظہار خیال کیا۔
اجلاس کے اختتام پر امام راحل (رح) کی برسی کی مناسبت سے فاتحہ خوانی کی گئی اور کمپلیکس کی پہلی کمیٹی کے فقید رکن اور سابقہ ثقافتی امور کے مسئول شیخ قاسم رجائی اعلی اللہ مقامہ اور شیخ عابد حسین عابدی کے حال ہی میں انتقال پانے والے جواں سال بھائی کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔
آخر میں جامعہ روحانیت بلتستان کے نائب ترجمان شیخ غلام محمد اشرفی نے اجلاس میں شریک تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ اداکیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35046