5

انتہاپسند بھارتی اینکرکی مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف ہرزہ سرائی

  • News cod : 35131
  • 08 ژوئن 2022 - 17:34
انتہاپسند بھارتی اینکرکی مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف ہرزہ سرائی
بھارت میں بی جے پی کی رہنما نوپورشرما کے بعد ہندو انتہاپسند اینکرسریش چیوہانکے نے بھی مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پارکرلیں۔ جنونی اینکرنےمودی سرکارسے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں بی جے پی کی رہنما نوپورشرما کے بعد ہندو انتہاپسند اینکرسریش چیوہانکے نے بھی مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پارکرلیں۔ جنونی اینکرنےمودی سرکارسے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

“We will strike the dome of Prophet Muhammad with missiles.”
Modi’s media apparatus says India is ready to “go beyond all limits to defend itself” from Arab countries. pic.twitter.com/LJo7k8cLzC

— CJ Werleman (@cjwerleman) June 7, 2022

انتہاپسند اینکرسریش نے ٹی وی چینل پرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے بھارت اوربھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا جواب مسلمانوں کے مقدس مقام پرمیزائل حملے کرکے دینا چاہئیے۔

مسلمان دشمن اینکرکا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے جومیزائل اوربم بنائے ہیں وہ صرف یوم جمہوریہ پرنمائش کے لئے نہیں ہیں بلکہ ان میزائلوں سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کونشانہ بنانا چاہئیے تاکہ عرب ممالک کوبھارت کے بائیکاٹ کا نتیجہ مل جائے۔

مسلمانوں کے خلاف کھلم کھلا نفرت اوراشتعال انگیز بیان کے باوجود بھارتی پولیس نے ایک بار پھرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہاپسند اینکرکوگرفتارنہیں کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35131